دی انٹیلیجنٹ حلال اکانومی کے موضوع پرپاکستان حلال فورم کاانعقاد
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے افتتاح کیا، پاکستان عالمی حلال حب بنے گا، خالد مگسی
کراچی (بزنس ڈیسک)پہلا پاکستان حلال فورم 2026 پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں دی انٹیلیجنٹ حلال اکانومی کے موضوع پرمنعقد ہوا، جو 3 ٹریلین ڈالر کی عالمی حلال معیشت کیلئے پاکستان کا پہلا جامع قومی پلیٹ فارم ہے ۔ فورم کا افتتاح مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی نے کیا۔ یہ فورم ایچ ڈی سی ، حلال ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان حلال اتھارٹی اور انٹرنیشنل حلال سرٹیفیکیشن کے اشتراک سے دینار اسٹینڈرڈ کے بطور نالج پارٹنر اور ورلڈ حلال کونسل کی توثیق سے منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نوابزادہ خالد حسین مگسی نے کہا کہ حکومت سائنس پر مبنی سرٹیفیکیشن، معیاریت اور جدت کے ذریعے پاکستان کوعالمی حلال حب بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا، حلال اب صرف ایک مذہبی تصور نہیں، بلکہ معیار، حفاظت اور اعتماد کا عالمی معیار ہے ۔ انٹیلیجنٹ حلال اکانومی کے تحت ہم سائنس، ٹیکنالوجی اور سرٹیفیکیشن کو یکجا کرینگے تاکہ ہماری حلال مصنوعات عالمی معیار پر پورا اتریں۔ انہوں نے حکومت، نجی شعبے ، ریگولیٹرز اور بین الاقوامی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے پر منتظمین کو سراہا اور ون نیشنل حلال مارک کے اقدام کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اسد سجاد نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی ہونے کے باوجود عالمی حلال معیشت میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے ۔ ہمارا مقصد خام مال کی برآمدات سے ویلیو ایڈڈ سرٹیفائیڈ حلال برآمدات کی طرف جانا ہے جس کی مالیت 40 سے 50 ارب ڈالر ہو سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments