پاکستان کی کینو برآمدات کے فروغ میں اہم پیش رفت
ازبکستان نے 184پاکستانی برآمد کنندگان، 39پیک ہاؤسز کی منظوری دیدی
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان کی کینو برآمدات کے آئندہ سیزن سے قبل ایک اہم پیش رفت کے تحت ازبکستان کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے 184 پاکستانی کینو برآمد کنندگان اور 39 پیک ہاؤسز کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ گزشتہ سیزن کے دوران صرف 8 پاکستانی برآمد کنندگان کو منظوری حاصل تھی۔اس منظوری کے بعد پاکستان کے محکمہ تحفظِ نباتات (ڈی پی پی) میں رجسٹرڈ کینو برآمد کنندگان متعلقہ ضابطہ جاتی اور نباتاتی صحت کے تقاضے پورے کرنے سے مشروط طور پر ازبکستان کی منڈی تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔یہ اہم کامیابی وزیراعظم کی جانب سے زرعی تجارت کے امکانات کو وسعت دینے کی ہدایات کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارتِ تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ تحفظِ نباتات (ڈی پی پی)، ازبکستان میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر اور ازبکستان میں پاکستانی سفارت خانے نے مشترکہ سفارتی اور تکنیکی کوششیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments