مرکنٹائل ایکسچینج میں129,687لاٹس کا کاروبار
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت22.563ارب روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 38.075 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 129,687 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (22.563 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کرنسی معاہدوں (3.583 ارب روپے )، چاندی (3.314 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.988 ارب روپے )، خام تیل (1.608 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.299 ارب روپے )، تانبہ (1.240 ارب روپے )، قدرتی گیس (348.169 ملین روپے )، پلاٹینم (333.126 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (287.932 ملین روپے )، پیلیڈیم (146.071 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (96.892 ملین روپے ) اور ایلومینیم (18.388 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 51 لاٹس کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 249.354 ملین روپے رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments