گلشنِ راوی میں نیسلے کے 11ویں پلانٹ کا افتتاح
صاف،محفوظ پانی تک رسائی ہر شخص کا بنیادی حق ہے ، رانا مشہود
لاہور(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے تمام طبقات کے لئے مشترکہ قدر کی تخلیق کے اپنے عزم کے تحت نزدیکی آبادی کو پینے کا صاف اورمحفوظ پانی فراہم کرنے کے لئے لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے 11ویں پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔دس ہزار افراد کو روزانہ پینے کا صاف اور محفوظ پانی میسر آئیگا۔ پلانٹ کا افتتاح وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر جیسن آوانسینا نے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود خان نے کہا کہ پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ہر ایک شخص کا بنیادی حق ہے ۔میں نیسلے پاکستان کی ایسے اقدامات کے ذریعے طبقات کی معاونت کے لئے کوششوں کو سراہتا ہوں جو پینے کے محفوظ پانی تک رسائی کو بہتر کرتے ہیں۔یہ ایک شاندار خدمت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لوگوں کو اس سے حقیقی معنوں میں فائدہ ہوگا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرو منیجنگ ڈائریکٹر، نیسلے پاکستان جیسن آوانسینانے کہا پانی ایک مشترکہ قدرتی وسیلہ ہے جو خوشحال کمیونٹیز اور پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے گیارویں پلانٹ کا افتتاح خاندانوں، معاشرے اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیسلے اپنی پوری ویلیو چین میں مشترکہ قدرکی تخلیق کے عزم کے تحت ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبیلیٹی، نیسلے پاکستان و افغانستانشیخ وقار احمد نے کہا کہ نیسلے میں ہماری کوششیں صرف اپنے کاروباری امور تک محدود نہیں بلکہ ہم مقامی طبقات کی معاونت کے لئے ایسے اقدامات بھی کررہے ہیں جن کا مقصد پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments