مالکان کا ایک دن کے نوٹس پر شوگر ملز چلانے سے انکار

 مالکان کا ایک دن کے نوٹس پر شوگر ملز چلانے سے انکار

کم ازکم 15دن درکار،درآمدی چینی کی موجودگی میں ملز چلانا مشکل ہے کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، آ ج سے ملز کی مانیٹرنگ، کین کمشنر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملز مالکان نے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پنجاب حکومت کی ہدایت نظر انداز کردی اورکرشنگ شروع نہیں کی۔ملز مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن کے نوٹس پر ملز نہیں چلائی جاسکتیں۔ شوگر مل چلانے کیلئے کم از کم 15 دن درکار ہوتے ہیں، درآمدی چینی کی موجودگی میں ملیں چلانا مشکل ہے ۔دوسری جانب کین کمشنر نے ملزم مالکان ایسوسی ایشن کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آ ج سے شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کی جائے گی۔ کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، مل مالکان کو 15 روز پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...