پاکستان اکارڈنے پہلا سپلائرز ایڈوائزری بورڈ قائم کر دیا
عامر ریاض چھوٹانی پہلے چیئرمین،حبیب انور شریک چیئرمین منتخب
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اکارڈ نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدی صنعت پر عالمی اعتماد مستحکم کرنے کے لیے اپنا پہلا سپلائرز ایڈوائزری بورڈ قائم کر دیا ۔بورڈ کے قیام کے بعد عامر ریاض چھوٹانی کو اس کا پہلا چیئرمین جبکہ حبیب انور کو شریک چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اکارڈ سپلائرز ایڈوائزری بورڈ نمائندہ پلیٹ فارم ہے جس میں کراچی، لاہور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 450 ٹیکسٹائل اور گارمنٹس برآمد کنندگان شامل ہیں۔ ان میں بڑے ، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری ادارے شامل ہیں۔پاکستان اکارڈ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت میں صحت اور تحفظ کیلئے قائم انٹرنیشنل اکارڈ کے فریم ورک کے تحت کام کرتا ہے، یہ پیشرفت پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے برآمدی شعبے کیلئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے ، کیونکہ پاکستان اکارڈ پروگرام میں 145 بین الاقوامی برانڈز بطور دستخط کنندہ شامل ہیں جو کام کی جگہ پر تحفظ، ذمہ دارانہ ذرائع سے خریداری اورپائیدار مینوفیکچرنگ کیلئے عالمی فیشن ریٹیلرز کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments