ایکسپورٹ کوالٹی بیڈ اینڈ باتھ آؤٹ لیٹ کا افتتاح
کراچی(بزنس ڈیسک)افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز نے اپنے چھٹے ایکسپورٹ کوالٹی بیڈ اینڈ باتھ آؤٹ لیٹ کا ڈی ایچ اے فیز 8 کے ذوالفقار اینڈ المرتضیٰ کمرشل کراچی میں افتتاح کر دیا
جس کا مقصدبیرون ملک غیر ملکی خریداروں کو فروخت کی جانے والی اعلیٰ معیار کی گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات پاکستانی صارفین کے لیے دستیابی یقینی بنانا ہے ۔نئے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کراچی چیمبر میں پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) کے چیف حفیظ عزیزنے چیئرمین افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز فیروز عالم لاری، ان کی صاحبزادی حرا لاری، افروز لاری، سعد حفیظ اور کاروباری و سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ حفیظ عزیز نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں مشکل معاشی حالات میں افروز ٹیکسٹائلز کی استقامت اور جدت کو سراہا۔ فیروز عالم لاری نے مصنوعات کے معیار اور مقامی مارکیٹ سے وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے مقامی صارفین کو وہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنا ہے جو ہم برآمد کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments