اسٹیٹ بینک کی اے آئی بینکنگ گائیڈ لائنز تیار

اسٹیٹ بینک کی اے آئی بینکنگ گائیڈ لائنز تیار

گائیڈلائنز داخلی منظوری کی منتظر، بینکنگ سیکٹر میں بہتری آئے گی،سلیم اللہ ڈپٹی گورنر کاسسٹمز لمیٹڈ کے تحت 15ویں بینک آف دی فیوچر فورم سے خطاب

کراچی(بزنس ڈیسک)سسٹمز لمیٹڈ کے تحت پاکستان میں انٹیلی جنٹ بینکاری کے فروغ کیلئے بینک آف دی فیوچر فورم کے 15ویں ایڈیشن کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای اومنیجنگ ڈائریکٹر آصف پیرمختلف بینکوں کے صدور اور بیکنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی اے آئی بینکنگ کیلئے گائیڈ لائنز مرتب ہوگئی ہے ،گائیڈ لائنز داخلی منظوری کی منتظر ہیں اور منظوری کے بعد ان پر عملدرآمد ہوگا،اے آئی کے ممکنہ خطرات کی روک تھام کیلئے بھی رہنما اصول تیار ہیں،اے آئی بینکنگ صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ،اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے بینکنگ سیکٹر میں بہتری آئے گی۔

ڈپٹی گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2 کریڈٹ بیوروز کو لائسنس جاری کردیا ہے ،کریڈٹ بیوروز قرض خواہوں کی ضروریات کی نشاندہی اور درکار قرض کی مالیت کا درست اندازہ لگاسکیں گے ،اس سے نہ صرف ایس ایم ای سیکٹر کی نمو تیزرفتار ہوگی بلکہ انکے قرضوں کا حجم بھی بڑھے گا۔ سسٹمز لمیٹڈ کے گروپ سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، آصف پیرنے انٹیلی جنٹ دورکے ذریعے رہنمائی کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح بینکنگ لیڈر آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور آپریٹنگ ماڈلز پر نظر ثانی کرنے کیلئے کارکردگی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...