مرکنٹائل ایکسچینج میں 63.556 ارب کے سودے
مجموعی طور پر 157,403 لاٹس کا کاروبار ،سونا سرفہرست رہا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 63.556 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 157,403 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (34.398 ارب ) میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نیسڈیک 100 (15.439 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (3.555 ارب روپے )، چاندی (2.970 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (2.233 ارب روپے )، خام تیل (2.030 ارب روپے)، تانبہ (1.805 ارب روپے )، قدرتی گیس (348.934 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (289.572 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (161.981ملین روپے )، پلاٹینم (159.815 ملین روپے )، ایلومینم (15.206 ملین روپے ) اور ڈاؤ جونز (13.841 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments