دھاتوں کی درآمدات میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ
4ماہ میں درآمدات پر 2.843ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،ادارہ شماریات
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ شماریات اورا سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں دھاتوں کی درآمدات پر 2.843 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران دھاتوں کی درآمدات پر 2.170 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر 2026 کے دوران دھاتوں کی درآمدات پر 891 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے 596 ملین ڈالر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے ۔ ستمبر 2026 کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر میں دھاتوں کی درآمدات کا حجم 686 ملین ڈالر تھا جو اکتوبر میں بڑھ کر 891 ملین ڈالر ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments