کراچی پورٹ پر196144میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ
درآمدی کارگو کا حجم 174160، برآمدی 21984میٹرک ٹن رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی بندرگاہ نے کارگو ہینڈلنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 96 ہزار 144 میٹرک ٹن درآمدی و برآمدی کارگو ہینڈل کیابندرگاہ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدی کارگو کا حجم ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن جبکہ برآمدی کارگو 21 ہزار 984 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی پورٹ پر مجموعی کارگو ہینڈلنگ میں کنٹینرائزڈ، بلک اور مائع کارگو شامل رہے رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 75 ہزار 247 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ بلک کارگو کی ہینڈلنگ 27 ہزار 752 میٹرک ٹن اور مائع کارگو کی مقدار 65 ہزار 418 میٹرک ٹن رہی۔اس دوران کراچی بندرگاہ پر مجموعی خشک کارگو کی ہینڈلنگ ایک لاکھ 30 ہزار 726 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ بندرگاہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 جہاز برتھوں پر لنگرانداز رہے جبکہ تین جہاز حدودِ بندرگاہ سے باہر موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments