فوڈ ایگ ،آئیوری کوسٹ کاتجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

فوڈ ایگ ،آئیوری کوسٹ کاتجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

دونوں ممالک میں غذائی تجارت کے نئے امکانات تلاش کیے جائیں گے

کراچی(بزنس رپورٹر)آئیوری کوسٹ کا 3 رکنی تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔وفد کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت کرے گا۔ دورے کا مقصد پاکستان اور آئیوری کوسٹ کے درمیان زرعی اجناس، غذائی مصنوعات اور زرعی شعبے میں تجارتی مواقع تلاش کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے ۔آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل برائے پاکستان ایچ ای فضل کریم دادابھائے نے کہا کہ آئیوری کوسٹ کے تجارتی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو وسعت دینے اور باہمی کاروباری روابط مضبوط بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔ وفد فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت کے دوران پاکستان کے کاروباری حلقوں سے رابطے کرے گا اور غذائی اجناس و زرعی شعبے میں تجارت کے نئے امکانات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئیوری کوسٹ کے درمیان زرعی اور غذائی شعبے میں تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...