آرپی او آفس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

آرپی او آفس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

فرائض تندہی سے سرانجام دینے والے جھومر : ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آرپی او آفس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ فدا حسین نے دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے ریجنل انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات پولیس افسروں کے درمیان تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کئے ۔اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ فدا حسین نے کہا دوران ڈیوٹی اپنے فرائض تندہی اور جا ں فشانی سے سرانجام دینے والے افسر ہمارے محکمے کا جھومر ہیں اور یہ تقریب ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے ۔انہوں نے مزید کہا ایسی تقریبات سے افسروں کا مورال بلند ہو تا ہے اور ان کے اندر مزید اچھی کارکردگی کیلئے تحریک پیدا ہو تی ہے ،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر نے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں