موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم کے آگاہی لیکچرزکاانعقاد

 موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم کے آگاہی لیکچرزکاانعقاد

سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے لیکچر دیا، معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر روڈ سیفٹی،ٹریفک رولز اور کورونا سے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے ڈرائیورز اورمسافروں کو لیکچر دیا۔ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق بتاتے ہوئے ہدایت کی کہ ون وے کی خلاف ورزی مت کریں،ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کا استعمال مت کریں، بس یا وین کی چھت پر مسافروں کو سوار مت کریں، ذہنی دباؤ اور نیند کے زیر اثر گاڑی مت چلائیں ایسی صورت حال میں گاڑی کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کرکے اپنی نیند پوری کریں۔ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس کو ہمیشہ ٹھیک رکھیں،ایک لائٹ یا بغیر لائٹس کے گاڑی مت چلائیں،ایمیولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری راستہ دیں، لین اور لائن ڈسپلن اور ٹریفک سگنلز کا احترام کریں۔ اس دوران انہوں نے ڈرائیورز اور مسافروں کو وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنائے اور روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں