ای او بی آ ئی پنشنرز کا پنشن میں 200فیصد اضا فہ کا مطالبہ

 ای او بی آ ئی پنشنرز کا پنشن میں 200فیصد اضا فہ کا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ یوم مئی پرای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔۔۔

 ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکر ٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیر افراد ی قوت چودھری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہو ئی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم دو سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا جا ئے ۔ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو بار بار اعتراضات کرکے چکر لگوا ئے جاتے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواؤں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے ۔ تمام صحافتی اداروں ، سکولوں ،نجی اداروں ، پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں ،ریسٹورنٹس اور کلینکس و ہسپتا لوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں