دیہی عوام کو صحت سہولیات فراہمی انقلابی قدم،اجمل چانڈیہ

دیہی عوام کو صحت سہولیات فراہمی انقلابی قدم،اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ممبر صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیہ نے کہا ہے کہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں صحت کی مکمل۔

 سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچانا وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے ۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے رنگ پور میں فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے اجمل چانڈیہ نے فیلڈ ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ علاقے کی عوام نے صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔ اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ رنگپور جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 70 سے زائد کلومیٹر دور ہے میں فیلڈ ہسپتال جو کہ مکمل سہولیات سے آراستہ ہے کسی نعمت سے کم نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں