خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:عبدالرؤف مہر

 خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:عبدالرؤف مہر

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے کہا ہے کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت ضلع میں خواتین کی بہتر صحت کیلئے معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

 یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں میں پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش اور بنیاد پروگرامز کی کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، محکمہ سکول ایجوکیشن کے نمائیندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی- پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے فوکل پرسن عمرفاروق نے بتایا کہ ضلع بھر کی حاملہ اور 2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں اپنے قریبی بنیادی یا دیہی مرکزِ صحت پر جا کر آغوش پروگرام میں رجسٹر ہو کر 23000 روپے تک کی رقم مرحلہ وار حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 42000 سے زائد خواتین آغوش پروگرام میں رجسٹر ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیاد پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال تک کہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں معیاری ابتدائی تعلیم وتربیت اورنگہداشت (ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن )کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بنیاد پروگرام کے تحت ضلع کے 204 منتخب سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لودھراں کا دورہ ۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لودھراں کے امتحانی مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران عملہ کی کارکردگی کی بھی پڑتال کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے معائنہ کے دوران کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں تعلیمی بورڈ کی بھرپور معاونت کررہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں