کوٹ ادو، تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن کا حکم

کوٹ ادو، تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن کا حکم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق نو کمپرومائزآن انکروچمنٹ پالیسی جاری۔

،شہر کی خوبصورتی صفائی ستھرائی اور انکروچمنٹ آپریشن پرڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے لاسٹ وارننگ دے دی،سینی ٹیشن سٹاف سمیت انکروچمنٹ ٹیم کو ایک ہفتہ میں شہر کی صفائی اور انکروچمنٹ کلیئر کرنے ہدایت،بلا تفریق کارروائی کا حکم ،شہر میں موجود ڈمپنگ پوائنٹس پر گندگی کے انبار نظر آئے تو خیر نہیں ہوگی،سوشل میڈیا پر شہری نے پوسٹ لگائی تو ڈپٹی کمشنر نے بھی انکروچمنٹ ٹیم کی سخت سرزنش کی ،مویشی منڈی روڈپر قبضہ جمائے غیرقانونی اینٹوں اور بجری کے سٹور کو بھی ختم کروا دیا گیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا پری مون سون سپیل سے پہلے شہر کے مین ڈرین نالوں کو کلیئر کر دیا جائیگا،تھڑوں چھپروں کو اتارنا تاجروں کی تذلیل کرنا مقصد نہیں بلکہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے ،عرصہ دراز سے نالوں پر بنائے گئے تجاوزات کی وجہ سے نالے چوک ہو چکے ہیں جس سے ذرا سی بارش سے اوور فلو ہو جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو 20 سالہ ماسٹر پلان دے رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں