ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی آگاہی مہم کے حوالے سے واک ، سیمینار

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی آگاہی  مہم کے حوالے سے واک ، سیمینار

دیہی مرکز صحت روڈو سلطان میں ہسپتال انچارج عبدالخالق ندیم کی زیر صدارت ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی آگاہی مہم کے حوالے سے واک اور سیمینار منعقد ہوا

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے بارے میں بتایا گیا کہ دیہی مرکز صحت روڈو سلطان میں ہیپاٹائٹس کے متعلق تمام ٹیسٹ ، پی سی آر رپورٹ اور مہنگی ادویات عوام کو فری مہیا کی جا رہی ہیں۔ عوام بغیر کسی پریشانی کے اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ ہسپتال آئیں اور رجسٹریشن کروانے کے بعد باقاعدہ اپنا مفت علاج شروع کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں