اقتصادی بحران کی صورت حال گھمبیر:امتثال چودھری

 اقتصادی بحران کی صورت حال گھمبیر:امتثال چودھری

قومی قیادت نے بحران کے خاتمہ کیلئے حل نہ نکالا تو ملک دیوالیہ ہو گا

پیرمحل (نمائندہ دنیا ) دوست ملکوں سے قرضہ اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کے سامنے حکومتی سرنڈر معیشت کو مزید تباہ کردے گا قومی قیادت نے بحران کے خاتمہ کیلئے حل نہ نکالا تو ملک دیوالیہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امتثال چودھری ایڈووکیٹ تحصیل صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا اقتصادی بحران کی صورت حال گھمبیر ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی ساکھ زمین بوس ہوچکی۔ قومی قیادت نے بحران کے خاتمہ کیلئے حل نہ نکالا تو ملک دیوالیہ ہو گا۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور کشکول کی عادت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیاہے آئی ایم ایف کے ڈومور مطالبے پر عمل کرتے ہوئے بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ کیا جارہا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے لیکن حکومت نے قیمتیں کم نہیں کیں، انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کا سونامی تباہی و بربادی پھیلا رہا ہے ،اشیا خورونوش آٹا، دال، گھی،تیل، چینی اور چاول، گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ملک معاشی بدحال،نوجوان بے روزگار اور غریب بے یارومدگار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کومنتقل کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں