10جواری گرفتار کرلئے گئے

 10جواری گرفتار کرلئے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے دس جواریوں کو حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے خالصہ کالج گلی نمبر تین میں سی آئی اے لائپور ٹاؤن کے انچارج انسپکٹر طاہر محمود نے اطلاع ملنے پر دیگر ٹیم ممبر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے رحمن علی سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے 50 ہزار روپے سے زائد نقدی، موبائل فونز، جوئے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں