چک جھمرہ : انتظامیہ کی عدم توجہی، جناح پارک میں نشئیوں کے ڈیرے

چک جھمرہ : انتظامیہ کی عدم توجہی، جناح پارک میں نشئیوں کے ڈیرے

چک جھمرہ (نامہ نگار)چک جھمرہ کا جناح پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گیا پارک کی خستہ حالی کو دیکھ کر عوام نے پارک کو خیر باد کہہ دیا جس کی وجہ سے یہاں نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پارک کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق چک جھمرہ شہر کے اکلوتے پبلک پارک کی خستہ حالی نے اس کو ویران کردیا ،پارک میں عوام کے بیٹھنے کیلئے رکھے گئے بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ پارک میں روشنی مہیا کرنے والی لائٹس ناکارہ ہوچکی ہیں اسی طرح پارک کی باؤنڈری دیوار کو توڑ کر یہاں سے سکول کے بچوں نے گزرنے کا راستہ بنا رکھا ہے ،سیرگاہ کی باؤنڈری دیوار پر لگی لوہے کی حفاظتی باڑ تک اپنی جگہ سے غائب ہوچکی ہے ، ایک کنال رقبے کے لگ بھگ بنایا تالاب بھی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے پارک میں تعفن پھیلا ہوا ہے جبکہ شام ہوتے ہی یہاں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ اور نشیئوں کے ٹولے ڈیرے ڈال لیتے ہیں جس سے کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں