سٹیج اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ

سٹیج اداکارہ کو ہراساں کرنے کے  الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سٹیج اداکارہ آسیہ ملک نے پولیس کو بتایا کہ وہ نجی تھیٹر میں سٹیج پر پرفارم کررہی تھی کہ اسی دوران ملزم بادشاہ اور اسکے دیگر ساتھی سٹیج پر آگئے اور اس سے ہاتھاپائی کرنے لگے  جبکہ غیر اخلاقی حرکات کرنے سے منع کرنے پر ملزموں کی جانب سے ہراساں کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پرپولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں