نامناسب سکیورٹی ،جیولری شاپ مالک کیخلاف مقدمہ

نامناسب سکیورٹی ،جیولری  شاپ مالک کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر جیولری شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ منصور آباد پولیس نے مین بازار میں کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ کو چیک کیا جہاں نہ سی سی ٹی وی کیمرے تھے اور نہ ہی سکیورٹی گارڈ تعینات کیے گئے تھے جس پر پولیس نے جیولری شاپ کے مالک محمد سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں