کم عمر بچوں کو دکانوں پرباآسانی سگریٹ دستیاب

 کم عمر بچوں کو دکانوں پرباآسانی سگریٹ دستیاب

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے موثر کاروائیاں نہ ہونے سے فیصل آباد میں پان سگریٹ کی عام دکانوں اور گلی محلوں میں کریانہ سٹورز سے بھی کم عمر بچوں کو باآسانی سگریٹ دستیاب ۔

ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر تعلیمی اداروں کے گرد دکانوں پر بھی سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹوبیکو سموک فری سٹیز وزارت قومی صحت ثمرہ مظہر کے مطابق پاکستان میں سالانہ لاکھوں افراد تمباکو نوشی سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں سگریٹ کی مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر بند ہونے پر سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ورچوئل ریالٹی ڈیوائسز اور مفت سگریٹ کے ساتھ پان شاپس کے سامنے تشہیر کا کام کیا جارہا ہے ۔ ڈی گرائونڈ جناح کالونی اور ستیانہ روڈ ودیگرعلاقوں میں نوجوانوں کو دلکش ویڈیوز دکھا کر سگریٹ نوشی کی جانب راغب کیا جاتا ہے ۔سگریٹ کمپنیوں کا مارکیٹنگ سٹاف نوجوانوں کو مفت سگریٹ بھی فراہم کرتا ہے ضلعی انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دیتی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں