انسداد تمباکو قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے :ڈاکٹر ثمن عباس
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹاور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔
خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار سربراہ ٹوبیکو کنٹرول سیل /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ثمن عباس نے ضلعی عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کے سہ ماہی اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا تمباکو استعمال سے انسانی صحت پر نقصانات اور انسداد تمباکو قانون سے آگاہی کے لئے ضلعی سطح پر آگاہی مہم لانچ کی جائے گی ۔ عوامی مقامات پر قوانین کے نفاذ کے لئے ہرمحکمہ دو ہفتوں میں اپنا ورک پلان بنا کر ضلعی ٹوبیکو کنٹرول سیل کو آگاہ کرے ۔پولیس اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فی الفور فیصل آباد میں مسافر گاڑیوں اور اڈوں کو سموک فری بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈائریکٹر کالجزتمام سکولوں وکالجوں سے 50 میٹر میں موجود دکانوں کا ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کرے اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تقریری و تحریری مقابلے کا اہتمام کرائے ۔تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو کی تمام اشیاء کی فروخت پر کریک ڈائون کیاجائے ۔تمباکو نوشی پر سموک فری پاکستان موبائل ایپلی کیشن پر شکایات کا اند راج کرایا جائے ۔