یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سائیکل ریلی ، انعامات تقسیم

 یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سائیکل ریلی ، انعامات تقسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور لائنز کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں 45سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

ریلی بھائی والاسے شروع ہوکرنشاط آباد،اقبال سٹیڈیم،ضلع کونسل سے ہوتی ہوئی عبداﷲ پور پل پر ریس میں تبدیل ہوکر کشمیر پل پر اختتام پذیر ہوئی جس میں عام سائیکل،سینئر کیٹگری میں پہلی پوزیشن علی عمران،سیکنڈ بلال اورتھرڈ عدنان نے حاصل کی۔عام سائیکل جونیئرمیں پہلی پوزیشن سوہان،سیکنڈ جمیل اورتھرڈ فیضان نے حاصل کی۔سپورٹس سائیکل میں پہلی پوزیشن علی حیدر،سیکنڈ عرفان عسکری اور تھرڈ پوزیشن حسنین رؤف نے حاصل کی۔خادم کھوکھر صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات،ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں