سول ہسپتال: 1کروڑ سے زائد سالانہ بچت کامنصوبہ

 سول ہسپتال: 1کروڑ سے زائد سالانہ بچت کامنصوبہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال میں انتظامیہ نے سالانہ ایک کروڑ سے زائد کی بچت کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔ ایکسرے فلم کی جگہ خاص پیپر کا استعمال شروع ۔

 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ماہانہ 9ہزار کے قریب مریضوں کے ایکسرے کیے جاتے ہیں جبکہ فی ایکسرے فلم کے اخراجات ڈیڑھ سو روپے آتے ہیں تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے ایکسرے فلم کے بجائے پیپر ایکسرے کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے جس سے ایکسرے کے اخراجات میں 80 فیصد تک کمی آئے گی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام سرور کا کہنا ہے کہ پیپر ایکسرے کے اخراجات صرف بیس روپے آئیں گے 9 ہزار ایکسرے کے حساب سے ادارے کو ماہانہ 12 لاکھ جبکہ سالانہ ایک کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں