عوام ہمارا ساتھ دیں، استحصالی نظام برداشت نہیں :محبوب الزماں

عوام ہمارا ساتھ دیں، استحصالی نظام برداشت نہیں :محبوب الزماں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)لاہور گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے دھرنا میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی کا قافلہ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ کی قیادت میں کشمیر انڈر پاس کینال روڈ سے روانہ ہوا۔

اس موقع پر میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی بلوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا ۔ بجلی کا بل ایسا موت کا پروانہ ہے جو ہر گھر میں تھمایا جا رہا ہے ، روزانہ خودکشیوں کی خبریں آرہی ہیں، 15000ماہانہ کمانے والے مزدور کو 35000 کاماہانہ بل آرہا ہے ، اگر قوم اب بھی نہ بیدار ہوئی تو آئی ایم ایف کے غلام در غلام حکمران عوام کو بھکاری بنادیں گے ۔یہ سیاسی نہیں بلکہ عوامی مسئلہ ہے ،پوری قوم کویک زبان ہوکر اس مسئلہ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ عوام ہمارا ساتھ دیں،ہم اس ظلم اور استحصالی نظام کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں