ن لیگ لیبر ونگ،پی پی103 عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم

سمندری(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے ضلعی اور پی پی103 عہدایدران میں نوٹیفکیشن کے تقسیم کی تقریب لیگی رہنما امیدوار پی پی 103چوہدری صفدر الرحمان کے دفتر میں ہوئی۔
لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا خالد منج جنرل سیکرٹری نعمان خاں انفرمیشن سیکرٹری رانا شاہد منج خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے چوہدری صفدر الرحمان اور ضلعی صدر لیبر ونگ رانا خالد منج نے نوٹیفکیشن تقسیم کیے ۔ ضلعی نائب صدر یوسف کوجوائنٹ سیکرٹری قمر ساجد ڈھلوں صدر پی پی103میاں شہروز فیصل رامے جنرل سیکرٹری چوہدری اسد کونائب صدر ملک متیب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر زماں انفرمیشن سیکرٹری رانا احسان دانش نمبرادار کو انکے عہدے کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے اس مو قع پر چوہدری صفدر الرحمن نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہیں ان کا ہر سطح پر آگے آنا ملک و قوم کی ترقی کیلئے اچھا شگون ہے انہوں نے کہا 21اکتوبر کو قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کے استقبال کیلئے تیاری کریں اور ان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔