سابقہ رنجش پرشہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے وحید گارڈن کے رہائشی محسن بشیر کے خالہ زاد بھائی کو ملزموں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرکے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا، بعد ازاں ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔