مکان پر قبضہ کی نیت سے دھاوا ،خواتین سمیت اہلخانہ پر تشدد

مکان پر قبضہ کی نیت سے دھاوا  ،خواتین سمیت اہلخانہ پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضہ کی نیت سے دھاوا بولتے ہوئے خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 66ج ب کی رہائشی آسیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ کی نیت سے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں