اپٹما کوایکسپورٹ میں درپیش مسائل حل کی یقین دہانی

 اپٹما کوایکسپورٹ میں درپیش مسائل حل کی یقین دہانی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کو ایکسپورٹ میں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی۔

ممبر کسٹمززیبا حئی اظہر نے گزشتہ روز اپٹما آفس کا دورہ کیا جہاں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین اپٹما نارتھ کامران ارشد نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرممبر کسٹمزکا کہنا تھا کہ ایکسپوٹ انڈسٹری کی اہمیت کی بنا پر اس کے لیے ہر طرح کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو جائے گی۔ ٹیکسٹائل ملز کونوٹس کے حوالے سے انڈسٹری کی ڈیمانڈ پر انہوں نے کہا صرف ان ملز کا سروے کیا جائے گا جہاں ضرورت محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپٹما کے اکثر مطالبات درست ہیں جن کی فوری تکمیل ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن رولنگز کو بھی متوازن کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین اپٹما نے سکیم میں موجود قباحتوں سے پیدا ہونے والے مسائل کی تفصیل سے ممبر کسٹمز کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں