ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،سہولیا ت کاجائزہ

ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،سہولیا ت کاجائزہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آصف رضانے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی و طبی امور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر مختلف وارڈ ز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے علاج معالجہ کی سہولتوں ،ادویات دستیابی بارے دریافت کیا۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ، ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر انتظامی افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر ذمہ دارانہ توجہ دی جائے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طبی مشینوں کی بہتر دیکھ بھال، تحفظ کویقینی بنائیں اور تشخیصی سہولیات تک ہر مریض کی رسائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر  آصف رضانے پولیو مہم بارے کہا کہ یہ یکم دسمبر تک جاری رہے گی مہم میں 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ، ضلع بھرمیں 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی والدین اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں