دوبارہ الیکشن جیت کر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائینگے :راؤ کاشف

دوبارہ الیکشن جیت کر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائینگے :راؤ کاشف

سمندری( نمائندہ دنیا)سابق ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں امیدوار حلقہ پی پی105نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں ملک بھر سے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر177ماڑی اٹاری میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا میرا ماضی گواہ ہے کہ دس سالہ ایم پی اے شپ میں علاقہ کی بھرپور خدمت کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے آئندہ بھی انشااللہ حلقہ کے عوام کے ووٹ سے کامیاب ہو کر سمندری تحصیل اور حلقہ میں نئے شامل ہونے والے دیہات کوترجیح دیکر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جائینگے ۔اہل دیہہ نے راؤکاشف رحیم کا شاندار استقبال کیا اور بڑی تعداد میں لوگ کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے معززین گاؤں نے راؤکاشف کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے الیکشن میں کامیاب کرانے کا عزم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں