سول و الائیڈہسپتال میں 3افراد نقدی ،موبائلزسے محروم

 سول و الائیڈہسپتال میں 3افراد نقدی ،موبائلزسے محروم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر)ہسپتال دوائی لینے آئے تین افراد کی جیبوں کا صفایا جبکہ چوری کرنے والے دو دو ملزم گرفتارکرلئے گئے۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول اور الائیڈہسپتال میں ارسلان، عمار اور جعفر ڈاکٹرز کے کمروں کے باہر کھڑے اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔۔۔

 کہ اس دوران جیب تراشوں نے انکی جیبوں سے نقدی اور موبائل فونز نکال لئے ۔ شادی تقریب میں دلہن کے بھائی اورمسافرکی جیب کا بھی صفایا کردیاگیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263رب کے رہائشی آصف کی ہمشیرہ کی شادی کے دوران نامعلوم ملزموں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں لاری اڈا کے قریب مسافر بس میں سفر کرنے والے احمد کی جیب سے دوران سفر ملزموں کی جانب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا گیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں