پاکستانی نژاد شاعر عابد رشید کے اعزاز میں ادبی بیٹھک

پاکستانی نژاد شاعر عابد رشید کے اعزاز میں ادبی بیٹھک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)امریکی ریاست شکاگو کے پاکستانی نژاد معروف شاعر عابد رشید کے اعزاز میں فیصل آباد آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شبیر قادری نے کی۔

ادبی بیٹھک میں فیصل آباد کے معروف شعرا کرام و شہریوں نے بھی شرکت کی۔شعری نشست میں مہمان خصوصی عابد رشید نے اپنا کلام سنایا جسے شعراکرام نے خوب سراہا۔برطانیہ سے آئے شاعر سجادحیدر،طارق ہاشمی،فرحت صدیقی،سمیع اللہ، منظورثاقب، مخدوم ثاقب،محمود رضا، حسین نوید ،ساگر ہاشمی،ضیا جمشید،ذیشان خستہ،حسن مسعود ، میمونہ،حسن شبیر، مصطفی توحید اور شہزاد بیگ نے بھی اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر شبیر قادری نے کہا عابد رشید اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں اور آج انکے کلام نے محفل میں سماں باندھ دیا ہے اور یہ محفل تادیر یاد رکھی جائے گی۔ فیصل آباد نعت رسول مقبول کے فروغ کا شہر ہے لیکن یہاں پرشعر و ادب پر بہت کچھ لکھا اور پڑھا جارہا ہے جو قابل فخرہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں