زرعی افسروں،مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

زرعی افسروں،مجسٹریٹس کی  کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد کی زیر صدارت ہوا۔

 اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ زراعت، ،کھاد ڈیلرز، کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی، کسانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈی سی نے مارکیٹ میں کھادوں کی سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے ،گاؤں سطح پر لوڈ شیڈنگ شیڈول کا جائزہ لینے ، جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے احکامات جاری کئے ۔ایڈیشنل ڈی سی نے ایک اور اجلاس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی کہ وہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں