سرکاری سکول سے لاکھوں سے موٹریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری سکول سے لاکھوں سے موٹریں اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے چک نمبر372 گ ب میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملز موں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹریں، پمپ ، نلکے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔