نماز کیلئے آنے والے شہری کی موٹرسائیکل چوری

نماز کیلئے آنے والے شہری  کی موٹرسائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہری کی موٹرسائیکل چور لے نکلے ۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے محلہ کوثر آباد میں قائم جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والا ذیشان خلیق نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کرکے مسجد کے اندر چلاگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز موں کی جانب سے اسکی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں