مارچ :فیسکوریجن میں 233ملین کے منصوبے مکمل

مارچ :فیسکوریجن میں 233ملین کے منصوبے مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ مارچ میں ریجن بھر میں 233ملین روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔

ماہ مارچ میں 131ملین روپے سے زائد لاگت سے 82دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ22.582ملین کی لاگت سے 2 ایچ ٹی اور79.082ملین کی لاگت سے 70ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ مارچ میں فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 82نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ70ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر22.582 ملین روپے لاگت آئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں