عید گزر گئی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

عید گزر گئی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عید گزر گئی مگر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں شہری مصنوعی مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان سے عاجز آگئے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق عید سے قبل اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا تھا شہری بھی عید کے باعث قیمتوں میں اضافہ برداشت کرگئے لیکن عید گزرنے کے باوجود اشیا ضروریہ کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہیں ہوئیں شہریوں کا کہنا ہے کی ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دے کر عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کا ناسور بڑھتا ہی جارہا ہے جس سے شہری عاجز آچکے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں