ڈی سی جھنگ کی موضع باغ کے میں مسائل پر میٹنگ

ڈی سی جھنگ کی موضع باغ کے میں مسائل پر میٹنگ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے موضع باغ کے یونین کونسل آفس میں اہلیان علاقہ سے میٹنگ کی۔ یونین کونسل میں صحت،تعلیم، صفائی کیلئے اقدامات بارے متعلقہ افسروں نے شہریوں کو آگاہ کیا۔

یونین کونسل کے باسیوں نے ڈپٹی کمشنر کو یونین کونسل میں مسائل بارے نشاندہی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے مقامی کمیونٹی کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر باغ میں ایکسرے مشین خراب ہونے کی شکایت پر سی او ہیلتھ کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔سیکرٹری یونین کونسل کو پیدائش اموات کے فوری اندراج کے احکامات جاری کئے گئے ۔ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم بارے اہلیان علاقہ سے دریافت کیا گیا۔موضع باغ میں ڈرینج کی صفائی کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے چار روز میں لوکل گورنمنٹ افسران کو صفائی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔ فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے متعلقہ افسروں إ کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل میں پیدائش،اموات وغیرہ کے اندراج کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے باہر چھٹی کے اوقات کار میں دو گارڑز کی تعیناتی کی درخواست پر سی او ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے گئے ۔یونین کونسل سے ملحقہ خالی جگہ کی صفائی کرنے اور لیڈیز پارک کیلئے مختص کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔حلقہ پٹواری سے موقع پر متعلقہ جگہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا گیا۔ اہلیانِ علاقہ نے بچوں کے کھیلنے کیلئے سرکاری جگہ پر گراونڈ مہیا کرنے کی درخواست کی،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ جگہ کا وزٹ کیا اور صفائی کے احکامات جاری کئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں