خواتین کے محفوظ سفر کیلئے سہیلی ایپلی کیشن کا منصوبہ فلاپ

خواتین کے محفوظ سفر کیلئے سہیلی ایپلی کیشن کا منصوبہ فلاپ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خواتین کے محفوظ سفرکے لیے بنائی گئی محکمہ ریلوے کی سفر سہیلی ایپلی کیشن کا منصوبہ فلاپ ہوگیا۔

 2022میں شروع کیے گئے منصوبے پر معاملات منصوبہ بندی اوراعلانات سے آگے نہ بڑھ سکے ۔28 مئی 2022 کو ٹرین میں سفر کے ریلوے اہلکاروں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹرینوں میں خواتین کا سفر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ جس کے بعد وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز کمیٹی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ایپلی کیشن بنانے کی ذمہ سونپی گئی۔ جس کے تحت مسافر کے ٹکٹ پر ایپلی کیشن سے متعلق کوڈ اور دیگر معلومات پرنٹ کی جانا تھیں۔ ذرائع کے مطابق سفر سہیلی ایپ کا مقصد دوران سفر خواتین کو درپیش شکایات کا اندراج اور ازالہ کرنا تھا۔ اس حوالے سے این آئی ٹی بی کی جانب سے منصوبہ تو تیار کیا گیا تاہم ایپلی کیشن بنانے کے لیے عملی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے جس کے باعث منصوبے کی فائلیں سرد خانے کی نذر ہوگئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں