کمالیہ:گندم کٹائی شروع ،کسان آن لائن سسٹم سے پریشان

کمالیہ:گندم کٹائی شروع ،کسان آن لائن سسٹم سے پریشان

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ۔کسانوں کو باردانہ کا حصول آن لائن اپلائی کرنے میں مشکلات کاسامنا۔۔

، منڈیوں میں گندم 3000 روپے من تک فروخت ہونے لگی ، کمالیہ اور گردونواح میں گندم کٹائی کرنے والے کا مرد و خواتین کو فی ایکڑ کے متبادل چار من گندم اجرت میں دی جا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے باردانہ حصول کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا نظام بنایا گیا ہے جس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کسانوں کی اکثریت انٹر نیٹ کے استعمال سے نا واقف ہے اور اسی طرح محکمہ خوراک کی جانب سے ابتک گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان منڈیوں میں گندم لا کر اونے پونے داموں فروخت کر رہے ہیں جس سے انہیں نقصان کا سامنا ہے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے آن لائن سسٹم کے ساتھ ساتھ متبادل نظام بھی متعارف کرایا جائے اور جلد گندم خریداری کا عمل شروع کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں