پولیس افسروں کے نجی دفاتر،رشوت وصولی کا انکشاف

پولیس افسروں کے نجی دفاتر،رشوت وصولی کا انکشاف

فیصل آباد(عبدالباسط سے )پولیس افسروں ا ور ملازمین کی جانب سے نجی ٹارچر سیلز قائم کرنے کے بعد مختلف مقدمات، کیسز اور۔

 جائز ناجائز معاملات کی ڈیلنگ کرنے کے نجی دفاتر قائم کئے جانے کے انکشافات سامنے آگئے ۔ نجی دفاتر قائم کرکے تفتیشی افسروں کی جانب سے پرائیویٹ اور غیر متعلقہ افراد کو ساتھ رکھتے ہوئے ان کے سپرد سرکاری دستاویزات کرتے ہوئے انہی کے ہاتھوں سے مِثلیں، ضمنیاں اور دیگر دستاویزات تیار کروائے جانے کے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ افراد کو سرکاری امور سے دور رکھنے اور تفتیشی افسروں کو خود اپنے کیسز کی ضمنیاں اور مِثلیں لکھنے کے احکامات کو بھی پولیس افسر ا ور ملازمین کی جانب سے ہوا میں اُڑا دیاگیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں نجی دفاتر قائم کرکے مختلف مقدمات کے مدعیان اور ملز موں سے مختلف نوعیت کے معاملات کی ڈیلنگ کر نے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں میں تعینات ایس ایچ اوز، انچارج چوکیوں اور دیگر افسروں کی جانب سے پرائیویٹ مقامات پر اپنے دفاتر قائم ،جرائم میں ملوث عناصر کو یہاں رکھ کر انکے خلاف کارر وائیاں عمل میں لانے کی بجائے مبینہ طور پر ان سے ڈیل کرتے ہوئے رشوت لیکر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات کے مدعیان اور ان ملزموں بھی انہیں پرائیویٹ مقام پر بیٹھ کر ڈیلنگ کی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کی چوکی کے بلاک کے انچارج غلام عباس ہرل کی جانب سے غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے شخص کی دکان میں باقاعدہ کرسیاں میز لگاکر اپنا نجی دفتر قائم کیاگیاہے ۔ جہاں چوکی انچارج کی جانب سے رکھے گئے پرائیویٹ افراد لیاقت ارشد اور صبت الحسن کی جانب سے ضمنیاں اور مثلیں لکھنے کے ساتھ دیگر سرکاری دستاویزات تیا رکی جاتی ہیں۔ چوکی کے بلاک کے انچارج غلام عباس ہرل کی جانب سے بنائے گئے نجی ٹھکانے اور اس میں پرائیویٹ افراد کی جانب سے سرکاری دستاویزات مکمل کرنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ان سخت احکامات کو بھی پولیس افسرا و ر ملازمین نے ہوا میں اُڑا تے ہوئے اپنی من مرضیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ تاہم سٹی پولیس آفیسر علی ضیاء کا کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل طورپر انکوائری کی جارہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں