واسا کی جانب سے ایک پراپرٹی کے دوہرے بل بھجوائے جانے لگے

واسا کی جانب سے ایک پراپرٹی کے دوہرے بل بھجوائے جانے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی جانب سے ایک ہی پراپرٹی کے دوہرے بل بھجوانے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا کمرشل اور رہائشی دونوں بل بھجوائے جارہے ہیں نادہندگان کا بوجھ بھی بل ادا کرنے والے شہریوں پر ڈالا جارہا ہے ۔

مختلف رہائشی علاقوں میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کو دوہرے دوہرے بل بھجوائے جارہے ہیں پراپرٹیز کنورژن کے بعد مالکان کو رہائشی و کمرشل دونوں بلز بھجوائے جارہے ہیں درخواستوں کے باجود بھی ایک بل نہیں کیا جارہا شہریوں کا کہنا ہے کہ نادہندگان کا بوجھ بھی بل ادا کرنے والے شہریوں پر ہی ڈالا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں