ثقافتی ورثے کا عالمی دن ،فیصل آباد میں کوئی تقریب نہ ہو سکی

ثقافتی ورثے کا عالمی دن ،فیصل آباد میں کوئی تقریب نہ ہو سکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر بھی فیصل آباد میں کوئی تقریب یا آگہی سیمینار نہ ہوسکا ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی عمارتیں عدم توجہ کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کا عالمی دن منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد یہ تھا کہ اپنی اقوام اپنے آبا و اجداد کے رہن سہن اپنی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کی حفاظت کریں اور اس کی اہمیت سے روشناس ہوسکیں لیکن فیصل آباد میں ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر ورثے کو محفوظ رکھنے سے متعلق کوئی اقدامات نہ ہوسکے فیصل آباد میں جھنگ بازار کے ساتھ ڈجکوٹ روڈ کی نکڑ پر موجود مندر اور پاکستان ماڈل سکول میں موجود قدیم گوردوارہ اور سر لائل جیمز کی یادگار سمیت گورا قبرستان بھی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ کر ہر آنے والے دن کے ساتھ وقت اور موسمی اثرات کی وجہ سے اپنی اصل شکل و صورت کھو رہا ہے لیکن اس نایاب ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور آنے والے نسلوں کو اس سے متعلق آگہی دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں