موٹروے کے نزدیک گندم باقیات نہ جلانے کی ہدایت

موٹروے کے نزدیک گندم باقیات نہ جلانے کی ہدایت

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) گندم کی کٹائی کے بعد موٹروے کے نزدیک باقیات نہ جلائی جائیں۔ آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری کے وژن اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس شاہد جاوید کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی مہم جاری ہے ۔

گندم کی کٹائی کے موسم کے پیشِ نظر روڈ سیفٹی یونٹ نے ایم فور سے متصل چک نمبر 307 تحصیل گوجرہ میں کسانوں کے لئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد عثمان شبیر نے کسان بھائیوں کو تھریشر کے استعمال اور گندم کی باقیات کو جلانے پر پابندی کے بارے تفصیل کے ساتھ آگاہی دی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی موٹروے شاہد جاوید کی ہدایات پر آگاہی مہم جاری ہے ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے تمام زمینداروں اور کاشتکاروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کا رخ موٹروے کی طرف نہیں ہونا چاہیے تاکہ موٹروے پر ٹریفک کے لیے حد نگاہ متاثر نہ ہو۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں