محکمہ سوئی گیس ٹیم کا چوری کرنے والوں کیخلاف ایکشن

محکمہ سوئی گیس ٹیم کا چوری کرنے والوں کیخلاف ایکشن

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز انچارج سپیشل ٹاسک فورس راشد حمید کی نگرانی میں محکمہ کی ٹیموں نے چھاپہ مارا جہاں ملزم اپنے آپ کو محکمہ سوئی گیس کا ملازم بتا کر ڈسٹری بیوشن لائن کو ٹمپر کرکے جعلی سروس لائن کے ذریعے گیس چوری کر رہے تھے ۔ ٹیم نے مکمل ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی عمل لاتے ہوئے تمام غیر قانونی آلات اتار قبضہ میں لے لیے ۔ جبکہ مذکورہ ملز موں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ دے دیا گیا۔ جی ایم سوئی گیس بلال اصغر کا کہنا ہے کہ گیس چوری سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں